اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انجینئر افتخار چودھری نے جدہ میں پاکستانیو کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے عمران خان پر ان کا عتماد تقاضے کر رہا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ ملک میں جائز ذرائع سے رقوم بھیجیں۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا سعودی عرب میں مقیم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والوں کو مقامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے آنے والے انتحابات میں حصہ لینا چاہئے۔گروپنگ سے نکل کر متحد ہو کر قیادت کا انتحاب کریں وہ اپنی رہائیش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔