کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپارک کا YOIS یوتھ فل افرینڈاانڈسیل اسکول میں JJSO ایکٹ 2018 کے تحت ٹریننگ سمینار کرایا گیاجس میں کنسلٹنٹ اقبال تھبو نے مکمل بریفنگ دی جس میں YOIS کا اسٹاف موجود تھا اور ٹیننگ کے دوران سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے جبکہ سپرینڈینٹ جیل ڈاکٹر شکیل ارباب نے اپنے خطاب میں کہا کہ JJSO ایکٹ 2018 سے لاعلم لوگوں کو فائدہ ہوگا اور بچوں کے ساتھ آنے والے درپیش مسائل سے آگاہی ملے گی۔
جبکہ اس موقع پر DIG جیوفائل وومن شیبا شاہ اور زاہد تھبو نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں پروجیکٹ مینیجر اسپارک شمائلہ مزمل نے بتایا کہ اسپارک بچوں کے حقوق کے علاوہ بھی صحتاور تعلیم پر بہت زیادہ کام کر چکا ہے اور اس کا فائدہ بھی ہوا ہے جبکہ اس ٹریننگ کرانے کا مقصدJJSO ایکٹ 2018 کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے جبکہ آخر میں تمام مہمانوں اور ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کے پروگرامز کرانے کا عزم کیا۔