لاہور: شہدا پاک فوج، پولیس کی تقریب کے اختتام پر خطیب داتا دربار مفتی رمضان، سہیل چشتی اور شرکا کا گروپ فوٹو

Group Photo

Group Photo

لاہور (پ ر) سماجی رہنما چوہدری سہیل اقبال چشتی کے زیراہتمام مادر وطن کی بقا اور حفاظت کرتے ہوئے خون کا نذارنہ دینے والے پاک فوج ، پولیس اور تمام سکیورٹی ایجنسیزکے شہدا کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کوٹ شہاب الدین شاہدرہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں شہدائے پاک فوج ، پولیس اور تمام سکیورٹی ایجنسیز کے ورثا کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ تقریب میں پاک وطن پر قربان ہونے والے پاک نیوی کے لیفٹیننٹ سید یاسر عبا س کے ،کیپٹن راجہ فرحان علی شہید، میجر عادل شریف شہید،میجر سجاد حیدر شہید، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رینجرمحمد حنیف خان شہید، سب انسپکٹر لاہور پولیس محمد مشتاق شہید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ورثا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں خصوصی شیلڈز سے نواز گیا ۔ تاکہ انہیں احساس دلایا جائے کہ قوم ان کے پیاروں کی قربانیاں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل اقبال چشتی نے کہا کہ میری تمام کاوشیں صرف اللہ تعالی کوراضی کرنے کیلئے ہیں،مجھے تشہیر کا شوق ہے نہ ہی میں سیاست کرنا چاہتا ہوں ۔وطن کے شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان کے خاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئے جو کچھ کر سکا کروں گا۔ تقریب کی اختتامی دعا خطیب داتادربار سیدمفتی رمضان سیالوی نے کروائی۔