حلقہء فکروفن کی مری میں محفل شعرو سخن

Mohammad Riaz Chaudhary

Mohammad Riaz Chaudhary

اسلام آباد : مری میں جناب محمد اعجاز بٹ کے بریز ہوٹل میں حلقہء فکروفن کِے صدر، ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی زیر صدارت ایک محفل فکروفن منعقد ہوئی جس میں حلقہء فکروفن کا مری میں اعجاز بٹ کی سرکردگی میں برانچ کا قیام عمل لایا گیا۔ اس میں جدید عزل اور جدید نظم میں ارتقائی سفر کا جائزہ لیا گیا ۔ جدید نظم میں موضوعات کی وسعت نے نظم کو لمحہ موجود میں ارتقائی سفر کو دوام بخشا ہے ان خیالات کا اظہار جاوید اختر جاوید نے کیا اس موقع پر عبدالرزاق تبسم ، جاوید اختر جاوید اور ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اپنا کلام پیش کیا۔

عبدالرزاق تبسم

بلا کے جوبن سے کچھ کے آئی شبیح تخیل کے آئینے پہ

پھر میں حیرت سے دیکھتا ہوں اسی تجلی کا عکس ہے یہ

جو بن کے بجلی گری تھی مجھ پر

جاوید اختر جاوید

رسمیں بدل چکی ہیں یہاں جو موسموں کے ساتھ

وہ بھی بدل کیا جو رکھا تھا دل کے پس

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

سخن لکھتا ہو ں لفظوں سے مرید کرتا ہوں

نیا شاعر ہوں شاعری بھی جدید کرتا ہوں

اعجاز بٹ نے کہا حلقہء فکروفن سعودی عرب کی محافل کا اثر ہے کہ آج مری میں محفل شعرو سخن منعقد ہوئی جو کہ یہاں مری میں ادب کے فروغ کا خوبصورت آغاز ہے ۔ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ مری میں حلقہ ء فکروفن کا قیام ادب کے فروغ کا مظہر ہے اور اب مری میں بھی ادبی محفلیں جاری و ساری رہیں گی۔