سجادگان آستانیہ نقیبیہ حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی بلھے شاہ کے مزار پر حاضری

Uras Mubarak

Uras Mubarak

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سجادگان آستانیہ نقیبیہ حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی بلھے شاہ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی اور خصوصی دعا کی گئی، بعد ازاں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق سجادگان آستانیہ نقیبیہ حضرت صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ و حضرت صوفی محمد اسد اللہ شاہ کی طرف سے معروف صوفی بزرگ حضرت محمد نقیب اللہ شاہ کا 25واں سالانہ دینی و روحانی عرس مبارک کے سلسلہ میں دوسرے روز حضرت بابا بلھے شاہ کے مزار اقدس پر حاضری دی گئی، مزار پر چادر پوشی کے بعد خصوصی دعا کی گئی، مزار کے احاطہ میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے خلفائے کرام، عقیدت مندوں، زائرین، صوفیاں کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مریدین نے کہا کہ نسبت کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں ہے، پیران عزائم سے نسبت ہو جائے تو دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی،ان سے دلی محبت اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئے، مریدین نے مزید کہا کہ نقیب آباد شریف میں گزشتہ 16سال کے دوران مجھے کوئی غیر شرعی کام نظر نہیں آ یا،اس وقت دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں یا نقیب کی صدائی بلند ہو رہی ہیں،بابا جی کا مریدین پر خاص کرم ہے، بابا جی شریعت پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہیں اور جیسے دیگر آستانوں پر معاملات ہوتے ہیں، نقیب آباد شریف ایسا کوئی عمل نہیں ہوتا، جو خلاف شریعت ہو، عرس میں شرکت کیلئے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،عرس کی تقریبات کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126