وائس چئیرمین یوسی 27 و بلدیہ شرقی کی کونسل کے رکن محمد احمد بابر کے انتقال پر چئیرمین بلدیہ شرقی ودیگر کا اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور،وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ اراکین کونسل بلدیہ شرقی نے یوسی 27 کے وائس چئیرمین محمد احمد بابر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللّہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بلدیہ شرقی کی کونسل کے اجلاس میں مرحوم کونسل رکن کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔

محمد احمد بابر نے کونسل کمیٹی کے اسٹینڈنگ چئیرمین کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔