واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت نے ڈیموکریٹس رکن کانگرس کی طرف سے ‘جی 20’ اجلاس میں اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ جاپان کے دورے پرآئی ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ پر شدید تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی سبکدوش ہونے والی خاتون ترجمان ‘سارہ ھاکابی سینڈرز نے ڈیموکریٹس رکن کانگرس الیکذنڈریا اوکاسیو کورٹیز کی ایوانکا ٹرمپ پرتنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ پر تنقید ان کے والد کے جاپان کے دورے کے دوران کی گئی۔
مسز کورٹیز نے ‘ٹویٹر’ پر ایوانکا کو مخاطب کرکے لکھا کہ’آپ ایک ایسے شخص کی بیٹی ہیں جو ایک ایسے منصب پر فائز ہے جس کا وہ پیشہ وارانہ طورپر اہل نہیں ہے’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’ٹرمپ نے ہماری سفارتی شہرت اور عالمی سطح پرامریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ امریکا کو ‘جی 20 اجلاس میں باصلاحیت اور پیشہ ور سفارت کاروں کی ٹیم درکار تھی مگر صدر ٹرمپ نااہل ہونے کی وجہ سے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں’۔
خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ جاپان میں’جی ٹوئنٹی’ سربراہ اجلاس میں چینی، جاپانی، روسی، بھارتی اور آسٹریلوی قیادت سےملاقات کے وقت اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔
ڈیموکریٹس سیاست دان کی تنقید پروائٹ ہائوس سےحال ہی میں سبکدوش ہونے والی سارہ سینڈرز نے جوابی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ نیویارک میں ملازمتیں ضائع ہو رہی ہیں اور کورٹیز ٹویٹر پر وقت برباد کرتی ہیں۔
انہوںنے مزید لکھا کہ ایوانکا نے کروڑوں نئی ملازمیں تخلیق کیں اور وہ امریکا کو عالمی سطح پر طاقت ور بنانے کے لیے کوشاں ہیں مگرہم آپ کا شکریہ ادا کرتےہیں کہ آپ نے ہمیں ایک بار پھر یاد دلایا کہ ٹرمپ کو صدر منتخب کرنے پرہم امریکی عوام کا شکریہ ادا کریں۔