مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Fatima Jinnah

Fatima Jinnah

کراچی (جیوڈیسک) بابائے قوم وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جن میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔