شہداء پاکستان SSB ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل واحد اسپورٹس کے نام

 SOHDA E PAKSITAN SSB TROPHY SHOOTING BALL TOURNAMENT

SOHDA E PAKSITAN SSB TROPHY SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کے اشتراک سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ شہداء پاکستان SSBٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے جیت لیا۔فائنل میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے مدمقابل زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب کو شاندار اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی فاتح واحد اسپورٹس کی جانب سے رضوان احمد، محمد حسنین، عبدالخالق، محمد شمیم اور عبدالرشید نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ رنر اپ زاہد نیازی کلب کے وسیم عباس، ملک ناصر، عبداللہ، شہباز احمد اور قمرالاسلام نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیافائنل میچ میں ریفریز کے فرائض سید افتخار زیدی ،محمد تحسین ،جاوید احمد اور عاصم نے انجام دیئے۔

فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب میں DIGPایسٹ عامر فاروقی نے فاتح واحد اسپورٹس اور رنر اپ زاہد نیازی میموریل کلب کو ٹرافی اور ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے شوٹنگ بال کھلاڑیوں میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کے مظاہرے پر رضوان احمد کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حاجی غلام محمد خان ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہد پروین کیانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بروہی ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق ، کراچی شوٹنگ بال پلیئرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ محمد سلیم خمیسانی ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد شمیم قریشی ،جوائنٹ سیکریٹری عارف احمد ایڈوکیٹ ، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد حسنین اور دیگر موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایسٹ عامر احمد فاروقی نے کہاکہ وطن عزیز کے لئے جدو جہد اور قربانیاں دینے والے ہمارے آنکھوں کا تارہ ہیں شہداء پاکستان کی یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شوٹنگ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کیا۔