کاراکاس (جیوڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مچل بیچلٹ کی وینزویلا کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
مادورو نے دارالحکومت کاراکاس میں بھارتی امن کے سفیر اور روحانی لیڈر شری شری روی شنکر کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں بیچلٹ کی رپورٹ پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ رپورٹ دروغ گوئی، چالبازیوں اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ہے۔
حزب اختلاف کے ساتھ نئے مذاکراتی مرحلے سے قبل شائع ہونے والی اس رپورٹ کو مادورو نے “امپیریلسٹ قوتوں کی دھونس ” قرار دیا ہے۔
صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں نیک نیتی سے حرکت کی گئی تو اس نوعیت کی دھونس اور مداخلتیں وینزویلا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی۔