کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فرسٹ نیشنل آئیڈنٹیفکشن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چیئر مین منور علی میرانی نے آٹھواں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹیلنٹ ایوارڈ کے شاندار انعقاد پر فرینڈز کلب آف پاکستان کی ٹیم کے اعزاز میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر دختر مشرق قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں فرینڈز کلب آف پاکستان کے روح رواں سید کاشف احمد ،محمد یوسف اعوان ،اسد اللہ بٹ ،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ ،روٹری کلب کلفٹن کی صدر سمیرا انور معروف سیاسی وسماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور علی میرانی نے کہاکہ ہماری تنظیم کا مشن قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو سیاسی و عملی جدو جہد کو اُجاگر کرکے مستقبل کے معماروں کو اُن کی قابلیت اور سیاسی سوچ بوجھ سے آگاہ کرنا ہے اس موقع پر محمد سلیم خمیسانی ،سید کاشف احمد منور علی میرانی کی کاوشوں کو تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا انہوںنے کہا کہ منور علی میرانی جس کاز کا بیڑا اُٹھا یا ہے وہ نیک عمل ہے اللہ تعالیٰ منور علی میرانی کو اس مشن میں کامیابی عطاء فرمائے اس موقع پر فرینڈز کلب آف پاکستان اور خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے منور علی میرانی کو تحائف پیش کئے۔