اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقرر کیں۔
واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جب کہ ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نواز شریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہو گا۔