ون ڈے رینکنگ : عالمی چیمپئن انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ

England

England

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ ختم ہو تے ہی ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان ٹیم کی بات کی جائے تو ٹیم رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر مو جود ہے۔

ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ قومی کرکٹر بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ کی بات کریں تو بھارتی بولر جسپریت بھمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم چوتھے نمبر موجود ہیں۔