اپنے بھی خفا مجھ سے بیگانے بھی ناخوش میں زہر ہلال کو کبھی کہہ نہ سکی قند
میں اس آرٹیکل میں لکھ سکتی تھی وہ تمام جملے جو پڑہنے والوں کو جزباتی طور پر خوش کریں اور واہ واہ کر سکیں لیکن خوش فہمیوں کا دور اب ختم ہونا چاہیے حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا ہم نے اپنے آپ سے اپنی نسلوں سے اپنے دین کہاں کہاں غفلت برتی احساس کرنا ہوگا آج اسلام کے فروغ کیلئے ہر طرف شور ہے عملی اقدامات پھر بھی نہیں صرف پیغامات اور اشتعال پر مبنی مقالاجات ہیں یاد رکھیں کامیاب قوم توازن قائم رکھتی ہیں سیاست میں رہنما سے تعاون ایک حد تک باقی زندگی کے شعبوں کو کوئی مفلوج نہیں کرتا مگر کیونکہ قرآن ہم نے پڑہا نہیں اپنی ذمہ داری بطور مسلمان کیا تھی ہم نے جانی نہیں لہٰذا ہم گُم ہو گئے ملک میں کسی کے پاس زندگی کا کوئی مقصد نہیں سوائے بے مقصد سیاست میں خود کو مصروف رہنے کے اور اس کا خمیازہ آج بھگتا جا رہا ہے بڑی خاموشی کے ساتھ بے دینی ہمارے گھروں میں ان تعلیمی اداروں کی وساطت سے آن پہنچی ہے جہاں والدین نے مغربی سوچ کی وسعت حاصل کرنے کے لئے لاکھوں خرچ کر کے بچوں کو داخلہ دلوایا آج نتیجہ سامنے آ رہا ہے ان بچوں کو اسلام اصل شناخت ہی نہیں ہے یعنی گمشدہ نسلیں ادارے تشکیل دے چکے سب کے رنگ فق ہو رہے ہیں غیر اسلامی سوچ کے حامل تعلیمی ادارے بچوں کو لبرل سیکولر سوچ دے گئے آج والدین جب انہیں سمجھاتے ہیں تو وہ منقسم دین کے علماء کرام کا نام سنتے ہی ناک سکوڑ کر بیزارگی کا اظہار کرتے ہیں قطرہ قطرہ زہر آزادی رائے کی صورت ان کے رگ و پے میں سرایت کر چکا ہے ہم اپنی سیاسی ہربڑی میں دیگر معاملات کو پرکھنا ہی بھول گئے کیسے خاموشی سے وہ کام پھیلاتے رہے ہم ایک دوسرے کو ہر شعبہ میں گراتے رہے اور وہ اپنی سوچ کو ملک میں مضبوط کرنے میں بیرونی قوتوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے آج دین کا شیرازہ بکھر رہا ہے اور ایک چھوٹے فرقے نے ملک کے اندر اپنے عمل سے ایک یکجان ہو کر اپنی سوچ کو پروان چڑہایا آج ملک میں چیخ و پکار ہے اس فرقے کو روکا جائے کیسے روک سکیں گےآپ؟ کیا کسی عالم کی چھتری اتنی وسیع ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینے کے لئے دین کے لئےکسی ایک کے پیچھے اکٹھے کھڑے ہوں؟ اسلام کا کلمہ ہے لا الہ الہ اللہ یعنی اللہ (قرآن ) سے زندگی کی بنیاد رکھو محمد الرسول اللہ حدیث سنت سے قرآن کو آسان کرکے اپنی زندگیوں کو ایک ہی راستے”” مستقیم”” پر چلا سکو گے آج ہر ایک کا صراط مستقیم اسکی انفرادی سوچ پر مبنی ہے اور ذہنوں میں ایک دوسرے کے خلاف تنفر اتنا ہے کہ ایک فرقہ دوسرے فرقے کی بات مجبوری سے سنے بھی تو دل ہی دل میں شائد استغفار کا ورد کرتا ہے کہ اللہ مجھے معاف کرنا مجھے مجبورا اس کو سننا پڑ رہا ہے جہاں اسلام کا ایک رخ ہی نہ ہو وہاں یونہی اصل اسلام ختم ہوتا ہے آج کے دور کے بچے بہت سادہ اور سیدھے ہیں اپنے بڑوں کی طرح جلیبی انداز ،نہیں رکھتے وہ اسلام دشمن قوتوں کو جب ایک عمل کے ساتھ آگے بڑہتے دلیل سے پرکھتے ہیں تو گھر کا کمزور اسلام چھوڑ کر وہ اُس جانب مائل ہوتا ہے جہاں کوئی کسی دوسرے کی برائی نہیں کرتا کافر نہیں کہتا نقصان ہو چکا تو آج ہم چونک اٹھے اسی لئے آج سوشل میڈیا ہے یا پھر میرا اِن باکس میسجز سے بھرا ہوا ملتا ہے کہ آواز اٹھائیں لکھیں پاکستان میں بڑہتے ہوئے ان کے دینی عمل کو روکنے کے لئے میں صرف یہی سوچتی ہوں کہ صبح سے شام تک عام پاکستانی سبزی روٹی کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ہے پرکھتا ہے اور اصل اس کی ذات کی پہچان اسکی شناخت اس کا عمل سارا دن قرآن سے دوری سے بات بات پر جھوٹ ریا کاری منافقت پر مبنی زندگی گزارنے والا بچے کو کیا عملی نمونہ دے رہا ہے؟ بچہ اس کے اسلام سے کیسے متاثر ہوگا جس میں سچائی نہیں انصاف نہیں کوئی تبدیلی عمران خان یا کوئی اور نہیں لا سکتا جب تک کہ ہر ایک خود کو قرآن اور سنت حدیث سے نہ جوڑے تبدیلی”” دل”” کے بدلنے سے ممکن ہوتی ہے “”دل کی ہجرت”” دنیا کی سب سے مشکل اور کٹھن ہجرت ہے یہ ہجرت ازخود مشکلات کے باوجود ممکن ہو جاتی ہے جب آپ قرآن کو لا الہ اللہ کو ترجمے سے نیک نیتی سے شروع کرتے ہیں گمشدہ انسان خود کو تلاش کرتا ہے اسلام پر بڑہتی ہوئی دوسری سوچ کی اجارہ داری کا خاتمہ حکومت وقت سے نہیں کسی عالم دین نہیں صرف اور صرف مجھ سے آپ سے ممکن ہے جب گھر گھر آغاز ہوگا لا الہ الا اللہ کا اور محمد الرسول اللہ سے دین کو سمجھا جائے گا
سوچیں آج کوئی نبیﷺ پر محیط زندگی کو اسلام کہتا ہے کوئی صحابہ کرام کی پیروی کو اسلام سمجھتا ہے کوئی اولیاء کرام کی تقلید پر نازاں ہے کوئی صوفی ازم کو مکمل پرامن اسلام کہتا ہے اور کوئی بزرگان دین کی تعلیمات پر مُصر ہے با شعور انسان ہی جان سکتا ہے جس کو اللہ قبول کر کے اپنے قرآن تک رسائی دے دے اور پھر اس کا فہم بھی کھولے کہ اللہ ہمیشہ تھا ہمیشہ ہے اور ہمیشہ رہے گا نبیوں پر اللہ کی کتابیں صحائف جہالت کی تاریکی سے نجات اور اللہ کی پہچان کے لئے اتاری گئیں قرآن کی 6666 آیات میں سے ایک آیت بھی نہیں پڑہی جس میں اللہ کی توحید پر ایمان اور نبیﷺکی پیروی کے علاوہ کسی اور کی اطباع کا حکم دیا گیا ہو اپنے رب اور اپنے نبیﷺ سے اپنا تعلق درست کریں یہ آپکے انداز فکر کواصل سمت عطا کرے گا اس کے بعد ہم سب انشاءاللہ جہاں کہیں بھی ہیں پر خطر پُر خار راستوں سے گزرتے ہوئے ایک ہی منزل پراکٹھے ہوں گے صراط مستقیم سوچ کو واپس مرکز پر لائیں لا یعنی دینی تقسیم سے نکلیں شعور الہیٰ آج سے پہلے اتنا ضروری نہ تھا دین کو ایسے ہی بچایا جا سکتا ہے ہمارے اتنی اقسام کے دین کو دیکھ کر ہماری نسلیں اسلام سے دور ہو رہی ہیں آج کے بچے دلیل مانگتے ہیں اور مائیں ساکت جامد ہیں کہ جانتی ہی نہیں قرآن میں اس کا کیا جواب ہے صرف پوسٹ ان مسائل کا حل نہیں آپ کی اپنی ذات پر محنت کا سوال ہے دوسروں کی محنت پر شور مچانا مسئلے کا حل نہیں ہے مجھے سامنے والے کی ہر بات کا جواب پتہ ہونا چاہیے تا کہ میں اس کو لاجواب کر سکوں اور حق کو ثابت کر سکوں مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کم علمی اور اشتعال انگیزی سے اب کام نہں چلے گا ہمیں پڑہنا ہوگا اور اپنے آپ کو تعلیم سے جوڑیں تب مقابلہ کر سکیں گے ورنہ آج کی نسل کو تعلیم نے نیٹ نے شعور دیا ہے وہ جزباتی نعروں کو ہماری روایت سمجھ کر ہمیں نظر انداز کر دیتی ہے ہمیں اسلام کا درست علم لینا ہوگا پھر اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جڑنا ہوگا زبانی کلامی باتیں اللہ تک نہیں پہنچاتیں عمریں گزر جاتی ہیں اس کی معرفت اور اسکی تلاش میں ڈھونڈ لیجئے پا لیجئے اپنے سچے رب کو وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے اور جواب دیتا ہے آزما لیجیۓ لیکن یقین کے ساتھ بچ جائیں خود بھی اور بچا لیں اپنی نسل کو بھی قرآن کو ترجمے سے شروع کریں اپنی سوچ کو استعمال کریں سنی سنائی باتیں پر عمل نہیں دلیل کے ساتھ دل کی گواہی لیں کیونکہ یہ آپ کی اپنی کتاب ہے آپ کے مالک خالق کا نجات کا خوشخبریوں کا پیغام ہے آپ کے لئے اس کو سننا پڑہنا ا ور سوچنا پھر عمل میں ڈھالنے کا حکم آپ کے لئے ہے کسی پر الزام قیامت کے دن آپکو ہرگز نہیں بچائے گا الزام ہر گز نہیں لگا سکیں گے کیونکہ دنیا کا ہر کام آپ اپنی سوچ کے تحت کرتے ہیں تو پھر اپنی شناخت اپنی نجات اپنی جنت خود ہمارے ہاتھ میں ہے