اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر شدید تنقید کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! یہ بھی بتاتےآج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے،امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکا میں یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ترقی 2.9 اور مہنگائی 13 فیصد ہو گئی ہے، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے۔