اسلام آباد (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس پر سامان کی لازمی پلاسٹک ریپنگ کا حکم نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن نے گزشتہ روز ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں ملک کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دی تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عوام کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو سامان کی پلاسٹک ریپنگ پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے اور دنیا میں شاید کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا۔
عوامی تنقید کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی سامان کی پلاسٹنگ ریپنگ کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی۔
پلاسٹنگ ریپنگ کے احکامات کی منسوخی کے لیے سول ایشی ایشن اتھارٹی نے خط بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ فیصلہ عوامی ردعمل اور ائیرپورٹس پر مسافروں کی مزاحمت کے پیش نظر کیا گیا۔