میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا

Melania Trump

Melania Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیدیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بہت اچھی رہی۔

صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اوول آفس میں میلانیا ٹرمپ کیساتھ ملاقات ہوئی، جسے بعد ازاں امریکی خاتون اول نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کی۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھ کر ان کا پرتپاک استقبال اور پرجوش مصافحہ کیا۔