اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے جدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مزہب سے وابستہ تعلقات پرانے ہیں ان تعلقات کو معاشی معاملات سدھارنے میں لانا ہو گا پاکستانیوں کو عربی زبان سیکھنی چاہئے تا کہ وہ اس معاشرے میں رچ بس سکیں وہ بنی مالک میں عجب خان دیشانی کی زیر صدارت اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان عمران خان کی قیادت میں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا البتہ کاروباری معاملات میں ہم انہیں ندعوت دیں گے۔پاکستان میں سی پیک کے بعد باہر سے آنے والے انویسٹرز کے لئے سنہری مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر انجینئر افتخار چودھری نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلامن کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو سعودیوں سے دوستی پر فخر ہے اور یہ بات بھی ہمارے لئے قابل فخر ہے کہ پاکستان کی سفارت کی ذمہ داری بھی انہی کے پاس ہے۔انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا اللہ کے فضل سے وہ وقت قریب آنے والا ہے کہ جب پاکستانی اپنے ملک میں واپس جائیں گے اور انہیں کام کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی پرسیس میں جتنی بھی سہولتیں ہوں پردیس پردیس ہی ہوتا ہے۔
انینئر افتخار چودھری نے سابق فاٹا میں کامیابی پر جدہ کے انصافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے یہ الیکشن یہاں بیٹھ کر لڑا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی او سماجی کارکن زاہد اعوان نے انجینئر افتخار چودھری کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ایک قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کہ ملکی بینکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والوں سے پیسے واپس ئے جائیں قومی چوروں کو الاٹا لٹکا کر پیسے نکلوائے جائیں۔تقریب سے عجب خان دیشانی ممتاز سالارزئی ربنواز امین زیب مصفی سردار ڈاکٹر خرم،شہباز بھٹی اور دیگر نے بھئ خاطب کیا تلاوت شکیل افتخار گجر نے کی تقریب کے دوران فاٹا میں کامیابی کی خبریں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا شہباز بھٹی نے مٹھائی تقسیم کرائی۔