کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) یوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں میں درجنوں مسلمانوں کی شہادت کے بعد حکام نے ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین کی اصلاحات کے دوسرے مرحلے میں” نیشنل فائر آرمز رجسٹریشن” منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اسلحے کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہتھیاروں کے لائسنس رکھنے سے متعلق قوانین بھی سخت کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو جب ایک مسلح شخص نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی،اس واقعے نے نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق ہمارا رویہ تبدیل کردیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ خطرناک ترین ہتھیاروں کو فروخت کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔