ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ادھیڑ عمر ہونے کے باوجود شادی نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان فلم نگری کے واحد کنورے خان ہیں جن سے متعلق اکثر شادی کی خبریں دیکھنے میں آتی ہیں۔ جہاں 53 سالہ سلو میاں کے مداحوں کو اُن کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے وہیں اپنے پسندیدہ اسٹار کی شادی کی خبریں سننے کو بھی بے قرار رہتے ہیں۔
اکثر اوقات سلمان خان اپنی شادی کے بارے میں باتیں تو کرتے ہیں تاہم کبھی کُھل کا اظہار نہیں کرتے اور نہ ہی شادی کرنے کا کوئی وقت بتاتے ہیں تاہم اب انڈسٹری کے سلطان نے شادی نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک ویب سائیٹ کو انٹرویو میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں کبھی کسی کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر پر گیا ہوں۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے اس ڈنر پر روشنی کم ہونے کی وجہ سے کھانا نظر بھی نہیں آتا۔
سلو میاں نے یہ بھی کہا کہ اس بات پر افسوس بھی ہے کہ مجھے کبھی بھی کسی نے کینڈل لائٹ ڈنر پر جانے کے لئے نہیں کہا اور نہ کسی نے اظہار محبت کیا۔