ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی، ترکی کو اپنے حق بجانب موقف سے سے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ان خیالات کا اظہار معاہدہ لوزان کی 96ویں سالگرہ کے موقع جاری کردہ پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی سال ہم اپنی آزادی کی جدوجہدکے آغاز کی صد سا لہ سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا کی طاقتور ترین فوج کے سامنے شروع کردہ قومی جدوجہد کو ترکی کے آزادی کی دستاویز کی حیثیت رکھنے والے معائدہ لوزان سے سرخرو کیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح آج بھی اپنی آزادی، بقا،امن و سلامتی کے خطرے سے اپنے ملک کے عوام کو دور رکھنے کی صلاحیتوں کی مالک ملک ہے۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے مشرقی بحیرہ روم اور شام کی جانب اٹھائے جانے والے اقدامات ترک قوم اور قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حیثیت رکھتے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت ترکی پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے ترکی کو اس کے حق بجانب موقف سے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے۔