کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی سابق گورنر سندھ (جنرل (ر) معین الدین حیدر سے کراچی جیم خانہ میں منعقدہ تقریب میں مالاقات وفد میں سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور دیگر موجود تھے وفد نے سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر سے ملک خصوصاً شہر کراچی میں کھیلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوںنے وفد کے ملک خصوصاً شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے فروغ سے قیام امن اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے لہذا صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا جنرل(ر) معین الدین حیدر نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک اور یہاں بسنے والے لوگ امن اور کھیلوں سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت شہر کراچی میں PSLکرکٹ میچوں کا کامیاب اور شاندار انعقاد ہے۔