اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن (او پی ایف) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔معاہدے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن، او پی ایف کوائیرپورٹس سے ڈیڈ باڈیز کی کلیکشن کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کریگی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے حامد اطہر ملک،صدر الخدمت فاؤنڈیشن اور او پی ایف کی طرف سے ڈی جی سید خالد علی شاہ نے معائدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اجلاس کا انعقاد او پی ایف آفس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن اور او پی ایف کے ڈاکٹر غلام ناصر الحق، شہزاد سلیم عباسی، طارق نہری اور ناصر خان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسڑ مینجمنٹ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ڈی جی او پی ایف نے کہا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ مل کراوورسیز پاکستانیز کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات پر کام کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ الخدمت اوراو پی ایف کی فلاح کے لیے رضاکارانہ سطح پر مل کر کام کریں گے۔ڈی جی او ایف نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی دکھی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔