عمران نیازی اپنی ناکامیاں اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے (ن) لیگی قائدین اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ صاحبزادہ یونس عدیل

PML-N Lahore

PML-N Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سماجی رہنما ء اور اسیر کمیٹی رہائی میاں نواز شریف کے چئیرمین صاحبزادہ یونس عدیل نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے تحریک انصاف کے منشور میں عوام کو ریلیف دینا لکھا ہی نہیں عمران خاں نے اربوں ڈالر غیر ملکی قر ضہ لیکر بھی معیشت کو سنبھال نہ سکا تحریک انصاف کی پوری ٹیم نااہل اور نا تجربہ کار ہے۔

ملک کے چاروں صوبوں میں کامیاب سیاسی عوامی ا حتجاج پراپوزیشن کے قومی رہنمائوںکو مبارکباد پیش کرتے ہیں یوم سیا ح کے جلسوں کومیڈیا پر نہ دیکھانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ حوالات سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن سے خوف زدہ ہو چکی ہے جمہوری دور میں بھی حق سچ کی آواز کو اُٹھنے پر پابندی ہے تو یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں حق مانگنے پر اور سچ بولنے پر گرفتاریاں کی جاتی ہیں (ن) لیگی کارکنوں پرجھوٹے مقدمات درج کرنے پر شدید مذمت کر تے ہیں عمران نیازی نے ملک میںسیول امریت قائم کر رکھی ہے کارکنوں کوگرفتاریوں سے ڈاریا نہیں جا سکتا بلکہ کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہو تے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شیر کی بیٹی ہے وہ اپنے باپ کے نقشے قدموں پر چل رہی ہے روک سکتے ہو تو روک لو ، عمران نیازی اپنی ناکامیاں اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے (ن) لیگی قائدین اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کر وا رہے ہیں اور اداروں کو پریشریز کر کے سزائیں دلوا رہے ہیں اس طرح ملک کو نہیں چلایا جا سکتا جس طرح تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو چلا رہی ہے اربوں ڈالر غیر ملکی قر ضہ لینے کے باوجود معشیت اور مہنگائی میں کمی نہیں واقع ہو ئی بلکہ دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے جو عمران نیازی کی حکومت کی ناکام پولیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سماجی رہنما ء چئیرمین
اسیر کمیٹی رہائی میاں نواز شریف
صاحبزادہ یونس عدیل
لاہور