برطانیہ (جیوڈیسک) ٹیلی فون بات چیت کے دوران برطانیہ اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت ، یورپی یونین سےعلیحدگی کے نتیجے میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں فروغ پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی ہے۔
وائٹ ہاوس پریس ترجمان کےمطابق، گزشتہ جمعے ہوئی اس ٹیلی فون بات چیت کے دوران برطانیہ اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت ، یورپی یونین سے علیحدگی کے نتیجے میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں فروغ پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی سے منتخب بورس جانسن کے بارے میں صدر ٹرمپ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے انہیں ایک اچھا انسان قرار دیا تھا۔