ذوالحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی
Posted on August 3, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Mufti Munibur Rahman
اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بھی چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پاکستان میں یکم ذوالحج 1440 ہجری 3 اگست اور عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لاہور، نواب شاہ، چھاچھڑو، سوات، کوئٹہ، ژوب اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جہاں اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
لاہور میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 4 مقامات سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
طاہر رضا بخاری نے کہا کہ ناروول اور سیالکوٹ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
اس کے علاوہ چھاچھرو، بدین، عمر کوٹ سمیت مختلف جگہوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد وہاں آج یکم ذوالحج ہے۔
حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذوالحج) کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہوگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com