شمالی کوریا باز نہ آیا، 8 دنوں میں تیسرا میزائل تجربہ

North Korea - Missile Experience

North Korea – Missile Experience

شمالی کوریا (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایک اور کم فاصلہ مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق ،پیونگ یانگ حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یون ہاپ نے بھی خبر دی ہے کہ میزائل تجربے کے وقت شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن بھی موجود تھے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے گزشتہ بدھ کی صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے اپنے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر واقع جزیرہ نماہوڈو سے یہ تجربے کئے گئے۔

اسی مقام سے شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے بھی میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

پیونگ یانگ نے یہ تجربہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کو روکنے کے مقصد سے کیا تھا۔