ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہےکہ ان کے ملک نے بلا امتیاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فرئضہ حج کی ادائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر مکہ نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ خدام حجاج کرام کی خدمت پر مامور کیے گئے ہیں اور اب تک 16 لاکھ سے زاید عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
قطر کے عازمین حج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر مکہ نے کہا کہ مخالف ممالک کی طرف سے دھوکہ دہی اور سازشوں کی پرواہ کیے بغیر ان کےعازمین حج کو بلا امتیاز حج کی مکمل اجازت فراہم کی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بغیر اجازت اور غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے تین لاکھ 29 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا اور ان کے 15 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ کسی ملک کے باشندوں کے ساتھ امتیازی یا جانب دارانہ سلوک نہیں کیاجاتا۔ ہم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بلا امتیاز حج کے دروازے کھول دیے ہیں۔