جاپان (جیوڈیسک) اپان میں درجہ حرات 38 درجے تک پہنچنے کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق موسم برسات کے بعد 2 ہفتوں سے ملک میں شدید گرمی کا زور ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کے دن سے لے کر اب تک ایک شیر خوار بچے سمیت 7 افراد گرمی اور اس سے متعلقہ وجوہات کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔
ٹویاما آٹو پارک میں پارک کی گئی ایک گاڑی میں گھنٹوں تک پڑے رہنے والے بچے کی موت کا سبب بھی شدید گرمی بتایا گیا ہے۔
گرمی کی وجہ سے دیگر اموات ناگاساکی، میاگی اور ٹوچیگی کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔
حکام نے عوام کو اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے، ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں رہنے اور پانی کا وافر استعمال کرنے کی ہدایات کی ہیں۔