لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی ائیر لائنز کمپنی برٹش ائیر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لندن کی 100 کے قریب پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق برٹش ائیر ویز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لندن میں ہیتھرو ائیر پورٹ سے 81اور گیٹ وِک سے 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 200 پروزوں میں 5 گھنٹوں کی تاخیر کر دی گئی۔
برٹش ائیر ویز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سبب سسٹم میں خرابی بتایا گیا ہے اور پروازوں کی منسوخی اور تعطل سے متاثرہ مسافروں سے معذرت طلب کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ صرف یورپ کی پروازوں تک محدود ہے تاہم متاثرہ مسافروں کی سوشل میڈیا سے شئیر کی گئی چیزوں سے پتا چلتا ہے کہ مسئلہ جاپان سے امریکہ تک ایک گلوبل سطح پر پھیلا ہوا ہے۔
کمپنی کے کمپیوٹر سسٹم میں چیک اِن اور فلائٹ کے حصوں میں درپیش مسئلہ تاحال جاری ہے۔