کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹی جامشورو کیمپس سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے 50 سے زائد طالب علموں، جن میں آئی ایس ایف، جے ایس ایس ایف، ایم ایس ایف، جی ایس سندھ نے پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیم، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت کی اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے منتخب کردہ پی ایس ایف کے صدر منصور شاہانی، جنرل سیکریٹری لالا اور انفارمیشن سیکرٹری شہریار بھگت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مختلف تنظیموں سے شمولیت کرنیوالے 50 سے زیادہ طالب علموں کو پی ایس ایف کے عہدیداروں نے گرمجوشی کیساتھ استقبال کیا اور پاکستان کی تاریخ کی عظیم جدوجہد جو ہمیشہ پیپلز پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں نے آمریت کیخلاف جمہوریت کا بچانے کیلئے کی ہے، اسکا حصہ بننے پر مبارکباد باد دی،جامعات، اور کالجز میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان پی ایس ایف کے صدر منصور شاہانی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کے طلبہ تنظیموں کی بحالی سے ملک میں سیاسی بحران کم ہوگا اور عظیم لیڈرز پیدا ہونگے.۔