کراچی : مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ،یونٹی اینڈ پیس فورم آف پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی چیئرمین برگیڈیئر ریٹائرڈمحمد اسلم خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں آمد سے قبل مرکزی چیئرمین کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی صدر ظفر مقصود،مرکزی اراکین اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برگیڈیئر ریٹائرڈاسلم خان نے کشمیر میں روز بروزبگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اپنی بربادی کو آوازدی ہے۔
بھارت نے آرٹیکل 35ختم کرکے وہاں پر موجود مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کی سازش کی ہے ،کشمیرسے چھیڑ چھاڑ کرکے وادی کو کھلی جیل بنادیاہے ۔ اس عمل سے بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ آئین کی کسی شق کو بدل کر وہ کشمیر میں موجود آزادی کی تحریک کو ختم کردے گا تو یہ اس کی بھول ہوگی،ا نہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی حمایت کے لیے پوری قوم سڑکوں پر ہے ، ۔ اس موقع پر یوپی ایف کی جنرل سیکرٹری ثمرین ناز،مرکزی رکن اصفرخان، سیدمحسن کاظی،یونس میمن سمیت کراچی ڈویژن کے صدر حسیب احمد بھی موجود تھے ،اپنے خطاب میں مرکزی صدر ظفر مقصود کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام انسانی حقوق کی سراسرخلاف ورزی ہے ،مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لیے پوری قوم متحد ہے ،بھارت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کشمیریوں کے لیے جان لے بھی سکتے ہیں اور کسی امن دشمن کافر کی جان لے بھی سکتے ہیں ،بھارت اپنے شرمناک اور گھناءونے ہتھکنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہ میں آگے بڑھنا ہوگا اور اپنے پرامن احتجاج کو عالمی برادری تک پہچانا ہو گا۔
مرکزی چیئرمین برگیڈیئر ریٹائرڈمحمد اسلم خان کامزید کہنا تھا کہ بھارت کا یہ فیصلہ خطے کا امن تباہ کرنے کی ایک گھٹیا کوشش ہے لگتاہے کہ مودی نے کشمیر کے مسلے کو مذاق سمجھ رکھاہے یہ ہی وجہ ہے کہ مودی کی احمقانہ حرکتوں سے کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے ،اور یہ افسوس کا مقام ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگی جنون رکنے کانام نہیں لے رہاہے مگر ان کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے نہ صرف پاک فوج کاجوان بلکہ پاکستان کا ہر فردکشمیر کو بچانے کے لیے جزبہ شہادت سے سرشار ہے ۔ اس موقع پر عہدیداروں کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔