لاہور (جیوڈیسک) چیف سلیکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے شعیب اختر نے اپنا پلان بھی تیار کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق پیسر کا کہنا ہے کہ میری بات ضرور ہوئی ہے، فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ موقع ملا تو کم ازکم 50کرکٹرز کا ایک پول تیار کرنے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ شعیب اختر اپنے کیریئر کے دوران نہ صرف پاکستان کرکٹ ٹیم بلکہ دنیا کے تیز ترین باولر رہے ہیں جس کے سبب انھیں راولپنڈی ایکسپریس” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جدید الیکٹرانک آلات کی پیمائش کے مطابق ان کی باولنگ سپیڈ 2 مرتبہ سو میل فی گھنٹہ تک پہنچی جس پر انھیں تیز ترین باولر ہونے کا اعزاز ملا۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ اگر انھیں چیف سلیکٹر بنایا جاتا ہے تو وہ پاکستانی ٹیم کی پرفامنس میں بھی اسی رفتار سے اضافہ کرتے ہیں یا نہیں۔