لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مریم نواز کے جلسوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی ہے۔ سیاسی انتقامی کارروائی ملک کی خدمت نہیں۔ سیاسی انتقامی کارروائیوں سے وفاقی حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی ہے۔مریم نواز نے تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کی نااہلی اور ناکامی جس طرح عوام کے سامنے بے نقاب کیا اس وجہ سے وفاقی حکومت مریم نواز سے خوف زدہ ہوگئی ہے۔ گرفتاریوں سے تبدیلی اور جھوٹے نعروں سے بننے والی حکومت کی نااہلی چھپ نہیں سکتی ہے۔ 11 مہینوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور ملک پر قرضوں کا جو ریکارڈ جھوٹے نعرے لگانے والی نااہلی حکومت نے قائم کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہونے والی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔
ملک کو جس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ایسے میں تبدیلی سرکار کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیڑے پر کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مزید کہاکہنریندمودی نے کشمیرکی متنازعہ حیثیت ختم کرکے ہندوستان پر خود کش حملہ کیاہے۔کشمیرمیں حق وباطل کا معرکہ برپا ہے فتح حق کی ہوگی۔مودی کی انتہا پسندی نے ہندوستان نواز پارٹی پر بھی آشکار کردیا ہے کہ وہ ماضی میں غلط تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی نے اپنے اقدام سے دنیا پر ثابت کردیا کہ ہندوستان سیکولر سٹیٹ کے بجائے ایک انتہا پسند سٹیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہ ہندوستانی شہری جنہوں نے قائداعظم کے دو قومی نظریہ سے اختلاف کیا تھا آج کے دن ان کو قائد کی بصیرت وژن کا بخوبی اندازہ ہو گیا اور انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ قائد اعظم نے اس وقت آنے والے حالات کے حوالہ سے ہندو مائنڈ سیٹ کو پڑھ لیا تھا۔
شعبہ نشرواشاعت۔ آآآآآآ سجادعلی شاکر:این اے 134,132لاہور 03226390480