لاہور (سٹی رپورٹر) معروف معالج ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہا کہ 14اگست کو یومِ آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کیا،ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کی نظریں کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔کشمیریوں کا قتل عام ، ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا خطے کو آگ و خون میں نہلانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل کھیل رہی ہے ، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ڈاکٹر محمدعدنان نے مزیدکہا کہ تمام حریت قیادت کو رہا کیا جائے ، ہم مشکل کی گھڑی میں کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
حکومت کشمیر ایشو پر واضح موقف اپنائے ، پوری قوم کشمیر ایشو پر ایک پیج پر ہے۔ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم بھارتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں اوردفاع وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کے 22 کروڑ عوام کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کے شانہ بشانہ ہیں۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کا نوٹس لے ،بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں،مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا،مودی کا کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ قابل مذمت ہے ،ڈاکٹرمحمدعدنان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے ، بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے انہیں انکے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔