کئی پوسٹس سے پتہ چل رہا ہے کہ بھارت کی حالیہ کشمیر پر جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی جانب سے جاری۔ طاقتور جواب سے بھارت دفاعی حیثیت اختیار کر رہا ہے ملک بھر میں شھداء کے جسد خاکی جب۔پہنچائے جاتے ہیں جہاں شھادت انہیں لازوال کر دیتی ہے خاندان والدین کا سر فخر سے بلند کرتی ہے وہاں معصوم بچوں کی دلدوز چیخیں افواج پاکستان کے بہادروں کی آنکھیں. بھی. ںمناک کر دیتی ہیں وطن۔پر جان نچھاور صرف چنے ہوئے اللہ کے پیارے کرتے ہیں قیمتی جانیں قربان ہوں اور عوام کہ جانب سے پزہرائی میں کمی ہو یہ کیونکر ہوا اس کے محرکات کیا ہیں ذیادہ گہرائی میں نہیں جاتے صرف ظاہری معاملہ کیا ہے اسکو زیر بحث لاتے ہیں تاکہ یہ ٹوٹا ہوا رابطہ عوام کے ساتھ پاک فوج کا پھر سے جڑ سکے کہ آس میں بقائے وطن۔ہے یہ سوال گزشتہ کچھ سالوں سے پاک فوج اور عوام کے ذہنوں میں اٹھ رہا ہے جس سے انکار حقیقت سے آنکھیں چرانا ہے مجھے پاک فوج سے الگ طرح کی انسیت ہے جو والد محترم کی وجہ سے ہے وہ بہت احترام سے ہمارے بہادروں کے کارنامے سناتے تھے سیاست کو والد محترم جاہلوں کا اکھاڑہ کہا کرتے تھے کئی اتار چڑہاو پاکستان میں آئے کبھی بیرونی طاقتیں ملک کے درپے تھیں تو کبھی سپنے ہی ایجنٹ بنے الغرض ملک متوازن نہیں چل پایا سیاستدان ہر دور میں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتے رہے اندرونی مسائل سے بیرونی دشمن ملک میں سازشیں کرتا گیا جن کا قلع قمع بہادر افواج پاکستان کے بیٹے اپنے لہو سے کرتے رہے سیاست اور فوج کے مابین خلیج بڑہتی رہی تعاون اور ایک دوسرے کیلیے گنجائش کم ہوتی گئی بظاہر ملک چل رہا رھا ہے لیکن اندر سے بنیادیں کمزور ہوتی رہیں سیاستدان مفاداتی پیکجز سے فائدے اٹھاتے رہے اور ملک میں دہشت گردی بڑہتی گئی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ذمہ داری ایک ادارے پر اس ادارے کے لعل قربان ہوتے گئے اب ضرورت تھی ایک موثر لاِئحہ عمل کی جس میں عوام فوج کا بھرپور ساتھ دے اس وقت عوام کا ٹھنڈا برف رویہ ہم جیسوں کو چکرا گیا کہ یہ کیا؟ لیکن جب ذرا غور کیا تو اس عوامی ذہن میں سرایت کیے گئے زہر کہ وجہ سامنے آ گئی افواج پاکستان وطن عزیز کے ہر فرد کا فخرہے ہر کسی کی میراث اس ادارے کے کچھ لوگ ٹاک شوز میں آکر جب سر عام کسی ایک سیاسی جماعت کو صادق امین کہیں اور ملک کی عدلیہ بھی یہی الفاظ استعمال کرے اور دوسری بڑی سیاسی جماعت کو بزور جبر چور اور دوسرے نا زیبا الفاظ پاک فوج کے لوگ کہیں گے تو خود سوچیں محبت. یقین اعتماد کا خون ہو گا یا نہیں سیاست سے میری فوج کو دور رہنا ہوگا تاکہ وہ ہمیشہ کہ طرح ہم ب کی فوج بن سکے
مجھے مکمل اعتماد ہے پاک فوج پر لیکن طاقتور ادارے کے سابقہ آفیسر جب کسی خاص سیاسی جماعت کو بھرپور انداز سے سپورٹ کرتے ہیں تو دوسری جماعتوں کے لاکھوں سپورٹرز کو اپنے خلاف کر لیتے ہیں ٹاک شوز میں ہونے والی سیاسی گفتگو عوام کو فوج سے بد ظن کرتی ہے کیونکہ ہماری عوام دیوانگی کی حد تک اپنے سیاسی اکابرین کہ پرستش کرتی ہے جو بد نصیبی ے پلیز ریٹائرڈ لوگوں کو خاموش کروائیں سیاسی اکھاڑے میں جانے سے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں ایسے لوگ کروا رہے ہیں دفاع پاکستان عوامی یکجہتی سے ممکن ہے فوج کو غیر سیاسی اور انصاف کو غیر جانبدار آزاد ہونا چاہیے ورنہ عوام ڈر کے تو چپ رہیں گے لیکن مشکل وقت میں ان کے اندر کی نفرت کمزور کر دے گی افواج پاکستان ہمارے سروں کا تاج ہے پہچان ہے ہماری اسے ہمیشہ الگ تھلگ شان سے رہنا ہے سیاستدانوں کا جانبداری سے دفاع کرنا زیب نہیں دیتا عوام کی فوج اور عوام کی۔ہی عدلیہ ہو تو سب احترام اور یقین کریں گے پاک فوج تو زندہ باد پاکستان پائیندہ باد