اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک آرمی نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔