کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے امارات اور بحرین کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے کی شدید الفاظ کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امارات اور بحرین نے مودی کو ایوارڈ دیکر امت سے غداری کی ، مظلوموں کی داد رسی کے بجائے مودی قاتل کی حوصلہ افزائی ظالم کی حمایت کا اعلان ہے،افسوس مسلم حکمران اپنے اقتدار کی فکر میں مسلمہ امہ کو بھول چکے ہیں۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علما کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ عالم اسلام کیخلاف مشکل ترین دور سے گزر رہاہے ایک طرف اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے تو دوسری طرف بھارتی گجرات میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھانے والے اور کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے ہزاروں نوجوانوں کے قاتل مودی کو تمغوں سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے یہود نصری اور اللہ کے دشمنوں کو اپنا دوست مت بناو یہ تمارے سارے مخلص نہیں ہوسکتے اس وقت تک جب تک تم اپنے دین کو نہ چھوڑو مسلم حکمرانوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات کونظر انداز کیا آج حال یہ ہے کہ مسلم حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی فکر لاحق ہے جس کیلئے وہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں اس سے امت واحدہ کاتصور بھی ختم ہوتا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں کشمیریوں کا دردپوری امت مسلمہ کا درد ہے عوام کو اب مسلم حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکلنا چاہیے اور اسے تمام حکمرانوں کو مسترد کردینا چاہیے جو اپنااقتدار بچانے کیلئے امت واحدہ کے تصور کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے متحد ہوئے بغیر مسلمانوں کی مظلومیت ختم نہیں ہوسکتی ، مسلم حکمران اپنے اقتدار کی فکر کے بجائے پوری امت مسلمہ کی فکر نہیں کریں گے مسلم ممالک غلامی سے باہر نہیں آ سکتے ہیں۔