روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردآن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی وحدت پر انقرہ اور ماسکو میں کوئی اختلاف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادلب کے علاقے میں امن وامان کی موجودہ صورت حال پر انقرہ اور ماسکو دونوں کو تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے ساتھ شام کی وحدت اور خود مختاری پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادلب کی صورت حال ہمارے ترک اتحادیوں اور ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیےمزید اقدامات کیے جائیں گے مگر انہوں نے ان اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔
اس موقع پرترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ شمال مغربی شام میں تعینات ترک فوج کے تحفظ کے لیے انقرہ ہراقدام کرے گا۔ خیال رہے کہ شمال مغربی علاقوں میں اسد رجیم اور اپوزیشن کی حامی جہادی تنظیموں کےھ درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور دونوں طرف بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ادلب میں موجودی کشیدگی باعث تشویش ہے جس کے نتیجے میں ہمارے فوجیوں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ہم اپنے سپاہیوں کےدفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔