اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں، جن پر عمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کشیدگی کا آغاز نریندر مودی نے کیا تھا اور ختم ہم کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اعتراض کیا گیا جس پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کابینہ اراکین کو بین الاقوامی قوانین سے متعلق بریف کیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ فضائی حدود استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔