نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی عوامی تعاون سے یقینی بنائیں گے۔ سید نیئر رضا

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا نے کہاکہ شہر خصوصاً ڈسٹرکٹ کورنگی میں سیوریج کا ناقص نظام صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،سیوریج کا گندہ پانی شاہراہوں اور گلیوں میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو مشکلات درپیش ہے بلکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئررضا نے ملیر ماڈل زون کا تفصیلی دورہ کرکے “بلدیہ کورنگی اور بحریہ ٹائون کی مشترکہ صفائی مہم “کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئر مین سفیر حسین ،بلدیہ کورنگی کے افسران اور بحریہ ٹائون کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار میمن اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے صفائی مہم کے دوران کامیابی کے ساتھ ملیر ماڈل زون سے کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے کو یقینی بنا نے پر بحریہ ٹائون اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محکمہ سالڈ ویسٹ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر کچرے کے ڈھیر جمع نہ ہونے دیا جائے اور کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی منتقلی یقینی بنا ئی جائے۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ اور کچرا مقرر کئے گئے مقامات پر ڈالیں انہوںنے کہاکہ نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی عوامی تعاون سے یقینی بنا یا جائیگا ،انہوںنے کہاکہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر سچے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے خاتمے اور سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے بحریہ ٹائون سمیت تمام اداروں اور افراد سے بلدیہ کورنگی مکمل تعاون کرے گی ہمارا عزم ترقی سے ہمکنار صاف ستھرا ڈسٹرکٹ کورنگی ہے اور انشا اللہ اسے عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئینگے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی