آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق، اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل
Posted on August 29, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Asif Zardari
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا جہاں تین رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com