ڈالر مزید 37 پیسے سستا

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی رسد کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 157 روپے سے بھی گر گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37 پیسے کی کمی سے156روپے85پیسے پربندہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے کی کمی سے 157 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔