خادم رضوی اشتہاری قرار، جائیداد قرق کرنے کا حکم

 Khadim Hussain Rizvi

Khadim Hussain Rizvi

فیصل آباد (اصل میڈیا ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے شر انگیز تقریر کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حسین کی جائیداد بھی قرق کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے شر انگیز تقریر کے 2 سال پرانے مقدمہ کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔