بینک دولت پاکستان کے نئے گورنر کے دستخط شدہ کرنسی نوٹوں کا اجرا

Currency Note

Currency Note

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بینک دولت پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر کے دستخط کے حامل کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے دستخط کے حامل کرنسی نوٹوں کا اجرا بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے سے 30 اگست سے شروع ہوا ہے۔ وہ کرنسی نوٹ جن پر ان کے پیش رو کے دستخط ہیں وہ زیر گردش رہیں گے، واضح رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف کی نوکری چھوڑ کر پاکستان خدمت کے لیے آئے ہیں، انہیں انگریزی، اردو اور پنجابی زبانیں آتی ہیں۔ ان کا تعلق ملتان کے قریبی علاقہ وہاڑی کے ایک گاوں 571 ای بی سے ہے اور یہ وہیں کے رہنے والے ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر پاکستان آنے سے پہلے آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل آئی ایم ایف کے لئے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے، ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ رضا باقر اس سے پہلے آئی ایم ایف کی جانب سے مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے مصر کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رضا باقر کے دور میں آئی ایم ایف نے مصر کو 12 ارب ڈالر کی معاشی امداد دی تھی۔ آئی ایم ایف نے یہ امداد 2016 میں مصر کو دی جس کے بعد مصر کی معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے تھے۔