مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی وبیروزگاری میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ چکاہے،اربوں روپے کے قرض معاف کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دینا چاہیے، پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اثرات غریب تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ، منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملک کا غریب طبقے کی زندگی مہنگائی کے باعث پہلے سے اجیرن بن چکی تھی نئی حکومت نے آتے ہی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کرکے بچا کچا نوالہ بھی چھین لیاہے، حکومت کو چاہیے تھا اربوں روپے مالداروں کو معاف کرنے کے بجائے غریب کو ریلیف دیا جاتا،انہوںنے کہاکہ جب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتاہے تو اس کے اثرات تمام اشیا ضرورت پر پڑھتے ہیں مگرپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں اشیائے خوردونوش میں کمی کے فوائد سے محروم رکھاجاتاہے اس جانب بھی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اشیا باالخصوص اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، حکومت ایسے اقدام کرے کہ مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچ جائیں،انہوں نے کہاکہ پرائس لسٹ جاری کی جائے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے، انہوںنے کہاکہ اربوں روپے صنعتکاروں کو صدارتی آرڈینس کے ذریعے معاف کرنے کے بجائے ملک میں بھڑتی ہوئی غربت پر توجہ دینے کی ضرورت تھی ،انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی توقعات کے مطابق اقدام کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں اگر اقتدار میں آنے کا مقصد قوم کو طفل تسلیاں دیکر مدت اقتدار گذارنا تھا تو قوم کو تبدیلی کی امید نہیں دلانی چاہیے تھی۔