سندھ بلوچستان وومین چیلنج جوڈو کپ: حیدرآباد میں کیمپ قائم

Camp

Camp

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ بلوچستان وومین جوڈو سیریز میں سندھ کی ٹیم میں منتخب ہوکر حیدرآباد کی جوڈوکاز اپنی برتری ثابت کردیں گیںان خیالات کا اظہار حیدرآباد وومین جوڈو ایسوسی ایشن کی صدر و اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم نے سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رواں ماہ کراچی میں ہورہی سندھ بلوچستان وومین جوڈو سیریز میں شرکت کے لیئے لگائے گئے وومین جوڈو کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ کی سرپرستی و حیدرآباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم خان، سیکریٹری محمد آصف، کوچ شہباز خان کی نگرانی میں لگائے گئے مزکورہ کوچنگ کیمپ میں مدعو دیگر معزز مہمانوں میں گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن احمد نواز و طارق توفیق اور گورنمینٹ نذرتھ گرلز کالج حیدرآباد کی ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سیدہ نسیمہ شاہ شامل ہیں۔ قبل ازیں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کی آمد پر انہیں عبدالرحیم خان، محمد آصف، شہباز خان، بناز معصوم،رابیل شیخ، تنویر خانم، طوبی شیخ اور جوڈوکاز نے پھولوں کے تحائف پیش کیئے۔ بعد ازاں عائشہ ارم نے ربن کاٹ کر کیمپ کے باقائدہ افتتاح کا اعلان کیا۔ مذکورہ کیمپ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق کی ہدایات پر حیدرآباد میں لگایا گیا ہے اور امید ہے کہ یہاں کی جوڈوکاز تمام ویٹس میں نہ صرف سندھ کی نمائندگی کریں گیں بلکہ میڈلز بھی اپنے نام کریں گیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر