ملکہ (عمر فاروق اعوان) گجرات کے بہادر سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار نواحی گاوں لادیاں میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی گریژن کمانڈر کھاریاں میجر جنرل شاہد نذیر، شہید کے بیٹے کرنل ظفر عزیر بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی. پاک فوج کے اعلٰی افسران سمیت ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میجر جنرل شاہد نذیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا.گجرات شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے. جن کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا،مہمان خصوصی نے تقریب کے بعد شہید کے آبائی گھر کا وزٹ کیا۔اور شہید کے بیٹے اور فیملی سے ملاقات بھی کی۔