بھارت کی جھوٹی کہانی بے نقاب، 2 دہشتگرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ: آئی ایس پی آر

Mohammad Nazeem - Khalil Ahmad

Mohammad Nazeem – Khalil Ahmad

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو 2 دہشتگرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، ایل او سی پار کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا غلطی سے 27 اگست کو دونوں ممالک کے حکام میں ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق پریس کانفرنس کی، بھارتی فوج نے دونوں کسانوں کو دہشتگرد ظاہر کرنے کیلئے من گھڑت کہانی سنائی، بھارتی فوج نے تشدد کر کے دونوں کشمیری کسانوں سے زبردستی بیانات لیے، کشمیری کسانوں کو راولپنڈی کے رہائشی ہونے کا بیان دینے پر مجبور کیا گیا، دونوں شہری ایل او سی کے قریب گاؤں تیرہ بن کے رہائشی ہیں۔