حیدرآباد : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ یوم دفاع ملت پاکستان کے لیئے 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں بلکہ یہ دن ہماری عزت کا نشان ہے، بھارت نے طاقت کے نشے میں ایک آزاد ملک کی آزادی سلب کرنے کی ناپاک جسارت کی جس کو پاکستانی افواج اور قوم نے مل کر خاک میں ملا دیا ، بھارت کسی بھی خام و خیالی میں نہ رہے کہ ہم اپنے دفاع سے غافل ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پریٹ آباد میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرضلع حیدرآباد کے سئنیر نائب صدر حسنین عباسی، لائنز گروپ کے جنرل سیکرٹری شاکر خان، جاوید عالم نے بھی خطاب کیا، تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کے دوران شبیر انصاری نے کہا کہ اس وقت اندرونی و بیرونی طور پر دشمنان پاکستان ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف عمل ہیں اور ان مشکل حالات میں ضروری ہو گیا ہے کہ قوم ایک بار پھر اسی جذبے کے ساتھ دفاع وطن کے لیئے اٹھ کھڑی ہو اور دشمن کو یہ بتا دے کہ ہم ایک قوم ہیں اور اپنے ملک کی سا لمیت اور حفاظت ہمارے لیئے اپنی جان سے بھی زیادہ اہم ہے، بھارت 1965کی ہار کو بھول گیا ہے۔
قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ، یوم دفاع ہمارے اس عزم کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہم کسی بھی غیر ملکی قوم سے ڈریں گے نہیں چاہے وہ جتنی بھی مضبوط کیوں نہ ہو، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیئے اپنی جان کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے اور ان شہداء کے لواحقین کے صبر و بہادری کو پوری قوم سلا م پیش کرتی ہے ، ہ میں اپنی افواج پر اور ان کی قابلیت پر بھروسہ اور یقین ہے، ہماری فوج نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے بلکہ دشمن کو گھر میں گھس کر مارنے کی صلاحیت اور طاقت بھی رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع ہماری تاریخ سنہری باب ہے اور ہ میں اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے کیونکہ پوری قوم کا اتحادہی دشمن کی ہار ہے۔